جمعرات 25 اپریل 2024

برلن کے وکٹری کالم سے تانبے کی پلیٹیں چوری، کسی کو پتہ بھی نہ چلا

چوری کی ابتدائی معلومات
جرمن پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ نامعلوم چوروں نےبرلن میں وکٹری کالم (فتح کا ستون) کی چھت پر نصب تانبے کی پلیٹیں توڑ کر چوری کر لی ہیں۔ اس چوری کا پتہ ضلعی دفتر کے بھیجے گئے ورکرز نے لگایا ہے۔

 اسٹریٹ آرٹ کی کوئی بنیادی تعریف دستیاب نہیں ہے۔ بعض اسے آرٹ اور بعض اسے فضول خیال کرتے ہیں۔ اس میں ایک پہلو مشترک ہے کہ اس آرٹ کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ یہ عام جگہوں پر ہوتا ہے۔ ایسی پینٹگز کے علاقے کو ’اوپن ایئر آرٹ گیلری‘ بھی کہا جا سکتا ہے۔ کورونا وبا میں انہیں دیکھنا ایک تفریح بھی ہو سکتی ہے۔

اس چوری کی واردات کا جمعہ کے روز اس وقت معلوم ہوا جب ڈسٹرکٹ آفس کی طرف سے بھیجے گئے گٹر چیک کرنے والے ورکرز نے چھت پر تانبے کی پلیٹوں کے بڑے حصے کو غائب پایا۔

تفتیشی عمل
پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ چوری کب ہوئی اور کس نے کی۔ دریں اثناء پولیس نے ‘تاریخی اور اہم مواد‘ کی چوری کے حوالے سے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

 برلن میں واقع وکٹری کالم یا فتح کا ستون سن 1864 سے 1871 کے دوران جرمنی کی آسٹریا، فرانس اور ڈنمارک کے خلاف فتوحات کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ ہائنرش اشٹراک نے بنایا تھا۔ اس کا افتتاح دو ستمبر سن 1873 کو کیا گیا تھا۔

Facebook Comments