ھفتہ 20 اپریل 2024

پاکستان کی تاریخ میں شیئرز کی سب سے بڑی آئی پی او متعارف

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی پی او ائیر لنک لمیٹڈ کے نام سے متعارف کروا دی گئی ہے۔

جے ایس گلوبل پاکستان کی تاریخ میں شیئرز کی سب سے بڑی عوامی فروخت سامنے لایا ہے ، ائیر لنک کی عوامی فروخت کی مالیت 6 ارب روپے ہوگی جس کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں بڑا سرمایہ آئے گا۔

ائیر لنک پاکستان میں اسمارٹ فونز کا سب سے بڑا ڈسٹری بیوٹر ہے جس نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے شروع کر دیے ہیں، اب ائیر لنک پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے سرمایہ اکٹھا کرے گی۔

 پاکستان کی سب سے بڑی موبائل ڈسٹری بیوٹر کمپنی ائیر لنک کمیونیکیشن اپنے 9 کروڑ شیئرز اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔

معاشی ماہرین کی جانب سے 6 ارب کی مالیت کی آئی پی او کو سرمایہ کاروں کے لیے بہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

ائیرلنک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے لیے کم از کم 5 ارب 88 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ رابطہ کیا ہے،کمپنی کے فی شیئر کی قیمت 65 روپے رکھی گئی ہے۔

Facebook Comments