بدہ 24 اپریل 2024

سعودیہ میں منشیات فروشوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز ہو گیا

ریاض (دھرتئ  نیوز انترنیشنل ڈیسک) : سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث افراد کا جُرم ثابت ہونے پر ان کا سر قلم کر دیا جاتا ہے تاہم بہت سے لوگ اس کے باوجود خطرہ مول کر اس خلاف انسانیت سرگرمی میں ملوث رہتے ہیں اور بالآخر ایک نہ ایک روز پکڑے ہی جاتے ہیں۔ سعودیہ میں منشیات فروشوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
انسداد منشیات مہم کے دوران بیرون ملک سے مملکت کے اندر منشیات کی اسمگلنگ کی تین تازہ کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ سعودی عرب میں زکوٰة، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی جانب سے مایں جدہ اسلامی پورٹ اور البطحا پورٹ پر 66ہزار 312 بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شراب اورنج جوس، پینے کے پانی کی بوتلوں اور مشین فلٹرز میں چھپائی گئی تھیں۔

پولیس نے جدید آلات اور کتوں کی مدد سے سامان کی شناخت کی اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔ اس کاروائی میں ملوث 8 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ زکوٰة، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ مملکت میں منشیات کی ہر قسم کی سمگلنگ روکنے کے لیے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی سعودی محکمہ زکوٰة، ٹیکس و کسٹم کی جانب سے دمام ایئرپورٹ پر آنے والی پرواز کے 6 مسافروں سے منشیات برآمدکی گئیں تھیں،بیرون ملک سے آنے والے چھ مسافروں نے اپنے پیٹ میں کوکین کے کیپسولز چھپا رکھے تھے۔ جب ان کی سکریننگ کرائی گئی تو ان کے پیٹ میں منشیات کی موجودگی ثابت ہوئی، جس کے بعد ان مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان ملزمان نے اپنے پیٹ میں مجموعی طور پر2.6 کلوگرام وزن کے244 کیپسولز چھپا رکھے تھے۔

Facebook Comments