منگل 16 اپریل 2024

65 کی جنگ: سینے پر گولہ لگنے سے شہادت پانے والے ’میجر راجہ عزیز بھٹی‘

1965ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران بی آر بی نہر پر لاہور کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے جری سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی نے جام شہادت نوش کیا۔

راجہ عزیز بھٹی نے 1950 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور ستمبر 1965ء میں جب بھارت نے حملہ کیا تو بی آربی نہر کے قریب ان کی دشمنوں سے مڈھ بھیڑ ہوئی۔

 12 ستمبر 1965 کو قوم کے اس عظیم بیٹے نے دشمن کے ٹینک کا گولہ لگنے سے جام شہادت نوش کیا۔

شجاعت و بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے پر میجر راجہ عزیز بھٹی کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔

اس جنگ میں راجہ عزیز بھٹی سمیت پاک فوج کے بہادر اور غیور جوانوں نے اپنے سے 8 گنا بڑے دشمن کو پسپائی پر مجبور کرتے ہوئے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

Facebook Comments