منگل 23 اپریل 2024

ٹوئٹر نے انسٹاگرام جیسا نیا فیچر متعارف کروا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی انسٹا گرام جیسا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹوئٹر نے بھی انسٹا گرام جیسا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جس میں تصاویر اور ویڈیوز بڑے سائز میں نظر آئیں گی۔

رپوٹ کے مطابق نیا فیچرفی لحال انٹرنیٹ آپریٹنگ سسٹم (آئی او سی) ٹوئٹر ایپ پر چلایا جا رہا ہے جبکہ جلد ہی اینڈرائیڈ پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔


خیال رہے کہ اس سے قبل نیا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ٹوئٹرصارفین اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ ان کی ٹوئٹس صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے انہیں سبسکرائب کیا ہوگا۔ سپر فالوورز کی شناخت ان کے نام کے نیچے نظر آنے والے ایک بیج کے ذریعے ہوگی جب وہ کسی بھی ٹوئٹ کا جواب دیں گے۔

نئے فیچر کا اعلان فرور میں کیا گیا تھا اور اب یہ فیچر آئی او ایس ٹوئٹر کی ایپ پر دستیاب ہے ، اسےامریکہ اور کینیڈا میں لوگوں کے ایک ٹیسٹ گروپ تک محدود کیا گیا ہے۔

Facebook Comments