جمعہ 29 مارچ 2024

رئیل می نے اپنا پہلا ٹیبلیٹ پیش کردیا

چینی کمپنی رئیل می نے اپنا پہلا ٹیبلیٹ متعارف کرا دیا ہے۔

رئیل می پیڈ نامی اس ٹیبلیٹ میں 10.4 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 2000×1200 پکسل ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ ٹیبلیٹ متاثر کن حد تک پتلی باڈی والا ہے جس کی موٹائی محض 6.9 ملی میٹر ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹیبلیٹ میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر موجود ہے۔

 اسی طرح 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن صارفین کو دستیاب ہوں گے اور اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ٹیبلیٹ میں فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرا موجود ہے، یہ دونوں کیمرے 8 میگا پکسلز کے ہیں۔

ٹیبلیٹ کے اندر 7100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جس کے ساتھ 18 واٹ چارجنگ اور ریورس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

 ٹیبلیٹ کے چاروں کونوں میں 4 اسپیکرز ہیں جن میں ڈولبی ایٹموس اڈاپٹو سراؤنڈ ساؤنڈ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس ٹیبلیٹ میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کے امتزاج رئیل می یو آئی فار پیڈ سے کیا گیا ہے۔

یہ ٹیبلیٹ 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 190 ڈالرز (لگ بھگ 32 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

اسی طرح 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج وائی فائی اور ایل ٹی ای سپورٹ والا ورژن 215 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ٹیبلیٹ 245 ڈالرز (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Facebook Comments