جمعرات 25 اپریل 2024

’گاڑیوں کی پیداوار کوئی آسان کام نہیں‘ ایلون مسک نے یہ دعویٰ کیا تو آگے سے مہندرا گروپ کے بھارتی چیئرمین نے کیا کہا؟

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی سرکردہ کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ گاڑیوں کی پیداوار کوئی آسان کام نہیں۔ اس پر بھارتی کار ساز کمپنی کے مالک آنند مہندرا نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے گاڑیوں کی پیداوار کو ایک انتہائی کٹھن کام قرار دے دیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”گاڑیوں کی پیداوار مشکل کام ہے اور کمپنی میں رقم کی مثبت آمدورفت (Positive cash flow)کے ساتھ تو یہ انتہائی مشکل کام ہے۔“

 ایلون مسک کی اس ٹویٹ پر ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا نے ذیلی ٹویٹ میں لکھا کہ ”آپ نے بجا کہا۔ ہم دہائیوں سے یہی کام کر رہے ہیں اور ابھی تک پسینہ بہا رہے ہیں اور کڑی جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہی ہمارا طرزِ زندگی بن چکا ہے۔“

واضح رہے کہ بھارت میں مہندرا کمپنی گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔ گزشتہ ماہ مہندرا اینڈ مہندرا کی بنائی ہوئی مقامی پیسنجر گاڑیوں کی فروخت میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments