جمعرات 28 مارچ 2024

این سی اوسی کاویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے افرادکیلئے پیغام

اسلام آباد (دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کی جانب سے انسداد کورونا کے لئے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے افراد کے لئے اہم پیغام جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی و ی کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز والے شہری ہفتے کے ساتوں روزکسی بھی سنٹرسے دوسری ڈوزلگواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 82افراد جان کی بازی ہا ر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد26ہزار662ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزیدتین ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ ایک ہزار 367ہوگئی ہے۔

Facebook Comments