جمعہ 26 اپریل 2024

15تا 18سالہ نوجوانوں کوکورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ، کو نسی ویکسین لگائی جائے گی؟ جانئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) ملک بھر میں انسداد کورونا کے لئے 15سے 18سال تک کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیااور ایسے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) نے 15تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظور ی دے دی ہے جبکہ ویکسی نیشن کا آغاز 13ستمبر سے ہوگا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 15تا 18سالہ نوجوانوں کی ویکسی نیشن کے لئے ب فارم کا استعمال ہوگا، اور ایسے افراد کوفائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر عمران خان وسیب کے عوام کو ایک لولی پوپ دے رہا ہے ، بلاول بھٹو زرداری
این سی او کے مطابق ملک بھر میں شہریوں کو انسداد کورونا کے لئے ویکسین لگائے جانے کا عمل تیزی اور کامیابی سے جاری ہے۔

Facebook Comments