اتوار 26 ستمبر 2021

پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے نئے کوچز کا اعلان کردیا

 (دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے نئے کوچز کا تقرر کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد رمیض راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز میتھو ہیڈن کو بیٹنگ کوچ جبکہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ورنن فلینڈر کو باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میتھیو ہیڈن ایک جارح مزاج بلے باز تھے ان کی آمد سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وقار یونس اور مصباح الحق کے استعفے کے بعد عبدالرزاق اور ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Facebook Comments