اتوار 26 ستمبر 2021

امریکہ میں عمر شریف کا علاج کون سا ڈاکٹر کرے گا؟ نام سامنے آگیا

کراچی(دھرتی نیوز) لیجنڈ کامیڈین عمر شریف ان دنوں شدید علیل ہیں اور انہوں نے حکومت سے اپنا امریکہ میں علاج کرانے کی اپیل بھی کی تھی۔ سندھ حکومت نے انہیں امریکہ بھجوانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور عمر شریف کی اہلیہ کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں جن کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کریں گے۔ ڈاکٹر طارق ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور امریکی شہری ہیں۔ عمر شریف کی فیملی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں علاج کے لیے امریکہ نہیں بھیجا جاتا تو ان کی اوپن ہارٹ سرجری یہیں کرنی پڑتی جو کہ ان کے خطرناک ہو سکتی تھی۔

 رپورٹ کے مطابق عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔

Facebook Comments