جمعہ 29 مارچ 2024

مولوی صاحب

کسی صاحب نے چھ شادیاں کیں لیکن ہر شادی کے بعد اس کی بیوی کا انتقال ہو جاتا تھا‘ جس کے بعد کوئی خاتون اس کے ساتھ شادی کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی تھی۔ اس گاؤں میں ایک ایسی خاتون بھی رہتی تھی جس نے چھ شادیاں کی تھیں اور اس کے چھ خاوند بھی شادی کے بعد فوت ہو گئے تھے۔

گاؤں کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہم کیوں نہ ان دونوں کی شادی کرا دیں اور اس کے بعد دیکھیں دونوں میں سے کون زندہ رہتا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے دونوں کانکاح کرا دیا۔ اگلے دن دیکھا وہ دونوں تو زندہ ہیں لیکن وہ مولوی صاحب انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے دونوں کا نکاح پڑھایا

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11