منگل 23 اپریل 2024

سعودی عرب کا بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

ریاض (دھرتی نیوز) سعودی عرب نے بغیر اجازت کے عمرہ کرنے کی کوشش کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو لوگ بغیر اجازت مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے ان پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ بغیر اجازت کے مقدس شہر مکہ میں احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں ان پر 266 ڈالر (1000 ریال) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کے ادارے نے کہا ہے کہ عائد کردہ نیا جرمانہ مملکت کے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عمرہ کے دوران احتیاطی قوانین پر عمل کیا جائے ۔

Facebook Comments