اتوار 26 ستمبر 2021

پاکستان کے دونوں کیوئسٹ ایشین سنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)قطر میں جاری ایشین سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق راﺅنڈ کے آخری میچ میں قومی کھلاڑی حارث طاہر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو شکست دی جبکہ بابر مسیح نے قطر کے کیوئسٹ کو تین کے مقابلے میں چار فریم سے ہرایا۔

ایشین سنوکرچیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے آج رات ہوں گے۔

Facebook Comments