اتوار 26 ستمبر 2021

پنجاب میں ایک بار پھر سے انتظامی تبدیلیوں کا امکان ، کون کون زد میں آئے گا ؟جانئے

لاہور(دھرتی نیوز)صوبائی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائمز میں اضافے، گریٹر اقبال پارک کے افسوسناک واقعہ،مقابلوں میں پولیس ملازمین کی شہادت ، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سےکیپیٹل سٹی پولیس افسر(سی سی پی او)لاہور غلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زرائع کا کہنا ہے آئندہ ایک دو روز میں صورتحال واضح ہو جاے گی ،قوی امکان ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکٹری کی تبدیلی کے بعد موجودہ سی سی پی او لاہور کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا ۔

 زرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب کو فری ہینڈ دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم لائیں یا موجودہ ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہیں ، امن و امان کی صورتحال عرتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر کنٹرول اور قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کریں، ان کو مکمل سپورٹ مہیا کی جاے گی ۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے سی سی پی او لاھور غلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کے علاوہ ڈی سی شیخوپورہ اصغر جوئیہ ،ڈی سی ننکانہ ڈی سی قصور آسیہ گل، ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ کو تبدیل کردیا جائے گا۔8 ڈپٹی کمشنر اور 4 کمشنر کو بھی تبدیل کیئے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments