اتوار 26 ستمبر 2021

میک ان پاکستان پالیسی ،7ماہ میں کتنے ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں ؟مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے حیران کن دعویٰ کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیر اعظم کےمشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں جبکہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کیمونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )کے مطابق تیار کئے گئے12.48ملین مقامی موبائل آلات میں 5 ملین سے زائد فور جی سمارٹ فون شامل ہیں، موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

Facebook Comments