اتوار 26 ستمبر 2021

پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا بڑا وعدہ پورا کردیا

لاہور(دھرتی نیوز) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں تعینات افسران کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دھرتی  نیوز کے مطابق نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری بااختیار ہوگا ۔اب جنوبی پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی اختیارات دے دئیے گئے ہیں، کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے رولز آف بزنس 2011ء میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔رولز آف بزنس کے تحت 16صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے۔ان میں محکمہ اسکولز ، محکمہ ہائرایجوکیشن، محکمہ ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ، محکمہ مواصلات، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ، محکمہ بورڈ آف ریونیو شامل ہیں۔ تاہم ، محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ لائیواسٹاک، محکمہ بلدیات ،محکمہ داخلہ ، محکمہ قانون، محکمہ پراسیکیوشنز، محکمہ ریگولیشن، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے معاملات پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور سے ہی دیکھے جائیں گے۔ ان کے سب محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام نہیں کریں گے۔

Facebook Comments