اتوار 26 ستمبر 2021

کہا تھا نہ عمران خان آئے گا بدلے کی ملک کی شان اب کوئی لاک ڈاوٴن کے دوران کی فیس نہیں دے گا بڑا حکم جاری

ہاہیکوٹ کا فیصلہ کہ کوئی بندہ بھی لاک ڈاون کے دوران کی فیس نہ دے کیونکہ بچے جب اسکول گئے ہی نہیں تو فیس کس بات کی ابھی پورا فیصلہ آنا باقی ہے اس ست پہلے
خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے کورونا کے باعث چھٹیوں میں 10 فیصد کم فیس لیں گے اور اس سال فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے کوروناکے باعث چھٹیوں میں 10 فیصد کم فیس لیں گے اور اسکول چھوڑنےکی صورت میں بقایاجات دینے پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کوئی بھی اسکول اس سال فیس میں کوئی اضافہ نہیں کرے گا اور کوئی اسکول اپنےعملےکوفارغ نہیں کرسکے گا جبکہ تمام نجی تعلیمی ادارے ہر ماہ عملے کو مکمل تنخواہ کے پابند ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے تاہم وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔

Facebook Comments