بدہ 24 اپریل 2024

غفور ڈارلنگ فون بند کرو بہت ہو چکا اب تمہاری شبنم اور انتظار نہیں کر سکتی

آفس کے مصروف شیڈول اور تھکاوٹ کے بعد ایک خاتون میٹرو بس میں سوار ہوئی، اپنی سیٹ پر بیٹھ کر آنکھیں بند کرکے تھوڑا سا ریلیکس کرنے لگی اور آفس کی تھکاوٹ کو اتارنے کی کوشش کرنے لگی۔۔ جیسے ہی میٹرو بس سٹیشن سے آگے بڑھی، ایک صاحب جو کہ خاتون سے اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے انہوں نے اپنا موبائل نکالا اور زور زور سے باتیں کرنے لگے۔ اُن صاحب کی موبائل پر گفتگو کچھ اس طرح تھی:

’’جان میں غفور بول رہا ہوں، میٹرو میں بیٹھ گیا ہوں، ہاں ہاں مجھے پتہ ہے کہ اب سات بجے ہیں پانچ نہیں، میں میٹنگ میں مصروف ہو گیا تھا لہذا دیر ہو گئی‘‘۔ ’’نہیں جان، میں شبنم کے ساتھ نہیں تھا، میں تو باس کے ساتھ میٹنگ

میں تھا‘‘۔ ’’نہیں جان، صرف تم ہی میری زندگی میں ہو‘‘۔ ’’ہاں قسم سے۔۔۔‘‘ پندرہ منٹ بعد بھی جب وہ صاحب زور زور سے گفتگو جاری کیے ہوئے تھے، تب وہ خاتون جو پریشان ہو چکی تھی فون کے پاس جا کر زور سے بولی۔ ’’غفور ڈارلنگ فون بند کرو بہت ہو چکا اب تمہاری شبنم اور انتظار نہیں کر سکتی۔۔!‘‘ اب غفور صاحب ہسپتال سے واپس آ چکے ہیں اور انہوں نے پبلک پلیسز پر موبائل کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11