جمعرات 25 اپریل 2024

میسی کی تین سال کی تنخواہ 20 ارب روپے

اسپورٹس کی تاریخ میں فٹبالر لیونل میسی کا سب سے مہنگا ترین کنٹریکٹ لیک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبالر لیونل میسی کو تین سال کی تنخواہ 20 ارب روپے سے زائد وصول کریں گے۔ لیونل میسی کے کنٹریکٹ کی تفصیلات ایک غیر ملکی اخبار نے شائع کیں۔

میسی نے گرمیوں میں بارسلونا چھوڑنے کے بعد پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنے تین سالہ معاہدے پر 20 ارب روپے سے زائد وصول کریں گے۔

اس سے قبل بارسلونا کے لیے میسی 4 سیزن کے 55 کروڑ یورو وصول کر رہے تھے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 10 ارب روپے بنتی تھی۔

2017 سے شروع ہونے والا معاہدہ رواں سال 30 جون کو ختم ہو گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق میسی کے کنٹریکٹ کی قیمت اور عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔

میسی کی سالانہ تنخواہ 8 کروڑ یورو یعنی 16 ارب روپے سالانہ تھی جبکہ انہیں 4 سال پہلے کنڑیکٹ سائن کرنے پر اضافی بونس بھی ملا تھا۔

Facebook Comments