جمعہ 29 مارچ 2024

*مصروف ترین قوم*

ایک آسٹریلوی سیاح اپنے سفر نامے میں پاکستان کے بارے میں لکھتا ہے کہ جب میں بلوچستان کا سفر ختم کرکے کراچی کے علاقے شیرشاہ پہنچا تو ریل گاڑی کا پھاٹک بند تھا اور اسی دوران ایک شخص سائیکل پر میرے قریب رکا لیکن چند سکینڈوں میں ہی اپنی سائیکل اپنے کندھے پر اٹھا کر پھاٹک سے چھلانگیں لگا کر اسے کراس کر لیا

اس نے اس ٹرین کی بھی پرواہ نہیں کی جو تھوڑے ہی فاصلے پر شور مچاتی ہوئی تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی میں حیران رہ گیا اور سوچا کہ ضرور اس آدمی کو کسی بہت ہی ضروری کام سے جانا ہے اسی لئے اس نے اپنے کام کے مقابلے میں اپنی زندگی تک کو اہمیت نہ دی میں نے سوچا کہ

right;”> اپنے کام سے محبت کرنے والی وقت کی پابند بہادر قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا نہ ہی یہ لوگ کسی کے محتاج رہیں گے انہی سوچوں میں گم جب میں شیرشاہ چوک پہنچا تو دیکھا کہ ایک مداری بندر نچا رہا ہے اور وہ سائیکل والا شخص اپنی سائیکل کو اسٹینڈ پر کھڑا کرکے انتہائی بے فکری کے ساتھ بندر کا تماشہ دیکھ رہا ھے.

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11