جمعہ 19 اپریل 2024

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چار سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 343 روپے بڑھ کر 96 ہزار 794 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر تین ڈالر اضافے سے ایک ہزار 758 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook Comments