جمعرات 25 اپریل 2024

انگلینڈ کا بھی آنے سے انکار، رمیز راجہ نے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو خط لکھا جس میں تجاویز دی گئیں لیکن آگے سے کیا جواب ملا ؟ حیران کن دعویٰ

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین” ای ین واٹ مور“ کو خط لکھا گیا ہے جس کا جواب دینے سے انکار کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رمیز راجہ کے لکھے گئے خط کا ای ین واٹ مور کی جانب سے جواب نہ دینے کو انکار سمجھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں پاک انگلینڈ میچز پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور انگلش ٹیم کو ہوٹل کے بجائے ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) میں قیام کے لیے کہا گیا تھا۔انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں قذافی سٹیڈیم اور اطراف کو فوج کی مدد سے چار دن کے لیے سیل کردیا جانا تھا اور ہائی پرفارمنس سینٹر سے انگلش کھلاڑی پیدل گراونڈ آسکتے تھے۔

 یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میچ سے چند لمحات قبل تھریٹ الرٹ کو بنیاد بنا کر دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپس جا نے کا اعلان کر دیا جبکہ تھریٹ الرٹ بھی پاکستان کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا ۔

Facebook Comments