بدہ 24 اپریل 2024

پی سی بی نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان اور ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بوڈ (پی سی بی)کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابقپی سی بی اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرےگا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائےگی۔

 اس ضمن میں پی سی بی اپنے اسٹاف کو بھی ازبکستان بھیجےگا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔

معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کرےگا۔

علاوہ ازیں، پی سی بی ازبکستان کے کھلاڑیوں کی پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غورکرےگا۔

Facebook Comments