جمعہ 19 اپریل 2024

گوگل میٹ میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ

اگر ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے گوگل میٹ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔

گوگ میٹ میں جلد ویڈیو کالز کے دوران تمام دوستوں کو آسانی سے دیکھ سکیں گے۔

گوگل میٹ کے ویب ورژن میں اب کسی فرد کے ویب کیم میں کم روشنی کو ڈیٹکٹ کرنے والے سسٹم کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

روشنی کم ہونے پر گوگل میٹ کی جانب سے اس فرد کے کال ونڈو کی برائٹنس کو بڑھا دیا جائے گا تاکہ سب کے یے اسے دیکھنا آسان ہوسکے اور فیڈ کلیئر رہے۔

گوگل میٹ کی موبائل ایپس میں لو لائٹ موڈ کو 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب ویب ورژن میں اس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

لو لائٹ موڈ کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے جو روشنی کا معائنہ کرنے کے بعد برائٹنس کو بڑھا دیتی ہے۔

صارف چاہے تو اس فیچر کو سوئچ آف بھی کرسکتا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر ورک اسپیس اور جی سیوٹ بیسک اور بزنس صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اکتوبر کے وسط سے یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا اور خراب ویب کیم فیڈز اب ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔

Facebook Comments