جمعہ 19 اپریل 2024

’رمیز راجہ باتیں کم کریں ،اب کام کا وقت ہے ‘ یونس خان کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

کراچی(دھرتی نیوز) قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا باتیں کم کریں، اب کام کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو کرکٹ کی دنیا میں اپنا طرزِ عمل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کریں گے، باہر والوں کا رویہ یہی ہوگا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے کھیلنے یا نہ کھیلنے پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کی ٹیم جیسی بھی ہے، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

 

Facebook Comments