جمعرات 21 اکتوبر 2021

‘بیٹا نماز پڑھ لیا کرو’، حرا مانی اور مرحوم والد کی پرانی واٹس ایپ چیٹ وائرل

پاکستان کی مقبول اداکارہ حرا مانی اور ان کے مرحوم والد کی پرانی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ کی گئی باتوں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

 اسکرین شاٹ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے والد نے انہیں پہلے اپنی تصویر بھیجی اور پھر نماز پڑھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹا نماز پڑھ لیا کرو، اور دونوں بیٹوں مزمل اور ابراہیم کو بھی نماز پڑھنے کا کہا کرو۔

 اس کے علاوہ حرا کے والد نے یہ بھی کہا کہ ‘تمہارے چہرے پر جو نور ہے وہ نماز سے ہمیشہ قائم رہے گا بلکہ دگنا ہوجائے گا۔‘

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میری زندگی کا نور میرے ابو، بے شک نماز میں سکون ہے۔‘

واضح رہے کچھ دنوں قبل حرا مانی کے والد سید فرخ جمال کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

Facebook Comments