جمعہ 13 دسمبر 2024

آدمی کو بلی کے پنجہ مارنے سے گہرا زخم لگ گیا لیکن پھر ڈاکٹر کے پاس گیا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ایک آدمی گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی جس سے ڈر کر بلی نے اس کے ایک پہلو میں پسلیوں پر پنجہ مار دیا جس سے اس کے جسم پر ایک گہرا زخم ہو گیا۔ جب آدمی چند دن تک زخم ٹھیک نہ ہونے پر ہسپتال گیا تو ڈاکٹروں نے ایسا انکشاف کردیا کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

دی سن کے مطابق اس 35سالہ نیمی چند نامی شخص کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے جسے یہ احساس ہی نہ ہو سکا کہ اس وقت گولی چلنے کی جو آواز آئی تھی، دراصل وہ گولی اس کی ٹانگ میں آ کر لگی تھی، جسے وہ بلی کے پنجے سے آنے والا زخم سمجھتا رہا تھا۔

 نیمی چند الیکٹریکل لائن مین کی ملازمت کرتا ہے۔ واقعے کی رات وہ اپنے دیگر تین کولیگز کے ہمراہ کچھ خراب لائنوں کی چیکنگ کے بعد آ کر سویا ہی تھا کہ گولی چلنے کی آواز نے سب کو جگا دیا۔ جاگتے ہی نیمی چند نے اپنی پسلیوں میں تکلیف کی شکایت کی اور خون بہتا دیکھ کر خود ہی مرہم پٹی کرکے پھر سو گیا۔ اس کے خیال میں اسے یہ زخم بلی کا پنجہ لگنے سے آیا تھا۔ جب چند دن تک زخم ٹھیک نہ ہوا تو وہ ڈاکٹر کے پاس گیا۔ ڈاکٹر نے سکین کرکے بتایا کہ اس کے جسم میں گولی موجود ہے۔ خوش قسمتی سے گولی نیمی چند کی جلد کے نیچے جا کر رک گئی تھی اور اس کے کسی اہم عضو کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اس کے جسم سے گولی نکال دی ہے اور اب وہ صحت یاب ہو چکا ہے۔رانی واڑا پولیس نے نیمی چند کو گولی لگنے کا انکشاف سامنے آنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Facebook Comments