جمعرات 25 اپریل 2024

‘وہ تو میں نےمذاق کیا تھا؟’ : حریم شاہ کا شادی سے متعلق نیا دعویٰ

معروف ٹک ٹاکر اور مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی حریم شاہ شوہر کے پہلے سے شادی شدہ اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہونے کے دعوے سےمکر گئیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پی پی پی سے ہے۔

حریم شاہ نےنجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔

حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

 یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتا ئے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔

حریم شاہ کے دعوے کے بعد سعید غنی سمیت کئی پیپلز پارٹی اراکین نے دلچسپ بیانات بھی دیے اور ایسے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

اُس وقت حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے،وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں، کراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے تب سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔

 تاہم اب حریم شاہ شوہر کے رکن سندھ اسمبلی ہونے سمیت شادی شدہ ہونے کے دعوے سے پھر گئیں ہیں ۔

حریم شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ شوہر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

حریم شاہ نے اس سے قبل مختلف میڈیا ہاؤسز سے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ‘وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا ‘۔

 حریم شاہ نے ہم سے شوہر بلال شاہ کی چندتصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں بلال شاہ کو سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

 ابھی تک حریم شاہ کی بلال شاہ سے شادی کی تصدیق کسی اور ذرائع نے نہیں کی ہےجب کہ حریم شاہ نے نکاح نامہ کی تصویر یا دیگر تفصیلات فراہم کرنے سے اجتناب کیا ہے ۔

Facebook Comments