ھفتہ 20 اپریل 2024

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر کیوں روکا؟ بگڑے امیر زادے کی ٹریفک وارڈن کو گالیاں اور ہاتھا پائی کی کوشش، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور(دھرتی نیوز) ڈیفنس کے علاقہ چوہان چوک میں نوجوان شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن کو گالیاں نکالنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

 ویڈیو میں نوجوان کو وارڈن کو گالیاں دیتے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے ،نوجوان وارڈن کو روکے جانے پر شدید نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق امیر زادے رافع عابد نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکے جانے پر گالیاں نکالیں۔نوجوان نے ٹریفک وارڈنز کو غلیظ گالیاں دیں، ہاتھا پائی پر اتر آیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز نے نوجوان کی بدتمیزی پر صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔وارڈنز نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا،ملزم رافع عابد ملزم حوالات میں بند ہے۔وارڈنز تحفظ کیلئے موجود ہیں،شہریوں کا  ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔

  سی ٹی او لاہور نے برداشت کا مظاہرہ کرنے والے وارڈنز کےلئے تعریفی سند اور نقد انعام  کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments