جمعہ 26 اپریل 2024

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی و عسکری قیادت کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔

 اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Facebook Comments