جمعہ 19 اپریل 2024

کرپٹ پولیس اہلکاروں کو ٹھیلے سے بغیر پیسے دیے کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا

لاہور(دھرتی نیوز) راولپنڈی میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کو ٹھیلے سے بغیر پیسے دیے کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا، سی پی او راولپنڈی نے کھانے کا بل نہ دینے پر چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا، جبکہ ٹھیلے والے کو کھانے کی رقم ادا کی اور معذرت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے چار اہلکاروں نے گزشتہ روز ایک ٹھیلے والے سے کھانا کھایا اور کھانے کا بل ادا نہیں کیا۔

جس پر ٹھیلے والے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی، جب چاروں اہلکاروں نے کھانا کھایا لیکن بل ادا نہیں کیا۔


سی پی او نے کھانا کھا کر بل نہ دینے والے چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا اور چاروں اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

 ترجمان راولپنڈی پولیس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی ادائیگی کیے بغیر کھانے کا سامان لینے کی شکایت پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس لیا اور چاروں پولیس اہلکاروں کو کلوز لائن، چارج شیٹ کردیا۔

سی پی او راولپنڈی فوری طور ٹھیلے والے کے پاس پہنچ گئے، رقم ادا کی اور معذرت کا اظہار کیا۔ سی پی او نے کہا کہ رقم لے کر میری معذرت بھی قبول کریں۔

Facebook Comments