جمعہ 19 اپریل 2024

اتنا بڑا دھوکہ۔۔نئی نویلی دلہن کی شادی کے ایک ہفتے بعد شیو اور مردانہ آواز سن کر شوہر کے ہوش اڑ گئے، فوری طور پر کیا قدم اٹھا لیا

بھارت میں ایک شوہر نے نئی نویلی دلہن کو داڑھی کے بال آنے پر طلاق دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔ شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی

اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔شوہرنے موقف اپنایا کہ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد سے جلد شادی کرادی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا

تواس نے میک اپ کررکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہرنوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کررہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی۔

Facebook Comments