ھفتہ 20 اپریل 2024

نواز شریف کے نام سے کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کروانے کے لیے فون کس ملک سے آیا ؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

لاہور(دھرتی نیوز)وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا اور وارڈ بوائے نے انٹری کی۔انہوںنے کہا کہ کینیڈا سے نوید نامی شخص نے فون کرکے آئی ڈی کارڈ کا اندراج کرایا اورآپریٹر سے کہاکہ یہ نمبر اس کے والد کا ہے۔

  یاسمین راشد نے بتا یا کہ انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی اورایسا اس نے ذاتی تعلقات کی بنا پر کیا ،ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے،ایک ملازم 2015اور دوسرا 2016میں بھرتی ہوا تھا۔وزیرصحت نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی یہ بہت بڑی کوتاہی تھی، یہ سارا معاملہ سائبر کرائم میں بھی رپورٹ ہوا،ہمیں تو یہ شوق نہیں ہے کہ نوازشریف کا آئی ڈی کارڈ جمع کرائیں۔

Facebook Comments