منگل 23 اپریل 2024

آج ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کراچی (دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے چوتھے سپیل کے تیسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ اسلام آباد سمیت پنجا ب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکا ن ہے جبکہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے 38ڈگری تک متوقع ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سیٹنی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments