جمعرات 25 اپریل 2024

چائے یا کافی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے

طبی ماہرین نے چائے یا کافی کے زیادہ استعمال کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

عام طور پر جب ہمیں نیند کو دور کرنا ہو یا تھکاوٹ کا شکار ہوں تو فوراً چائے یا کافی پی لیتے ہیں جس سے ہمارا دماغ فوراً فعال ہوجاتا ہے، جسم میں توانائی آجاتی اور ہم اپنے کاموں کو اچھی طرح سے انجام دیتے ہیں، بعض لوگوں کو چائے یا کافی کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ انہیں پر ایک یا 2 گھنٹے بعد چائے یا کافی کی طلب ہوتی ہے تاہم طبی ماہرین کے مطابق دن میں 4 سے زیادہ کپ چایے یا کافی پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن میں 4 کپ چائے یا کافی پی رہے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ اس سے زیادہ چایے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو پھر خطرے کی بات ہے، کیوں کہ ایسا کرنا آپ کو نہ صرف بے چینی، اضطراب اور تھکاوٹ میں مبتلا کردے گا بلکہ آپ نیند نہ آنے اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار بھی ہوجائیں گے۔
طبی ماہرین کے مطابق چائے یا کافی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے آپ صرف گرین ٹی کا استعمال کرسکتے ہیں کیوں اس میں شامل اینٹی آکسیڈنت بیکٹیریا کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاہ ادرک والی چائے بھی کافی کا بہترین متبادل ہے۔

ہلدی ملا دودھ بھی کافی یا چائے کی طلب کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ ہے، اس میں شامل اجزا سے نہ صرف قوت مدافعت بڑھتی ہے بلکہ دیگر لحاظ سے بھی صحت کے لیے کارآمد ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لیموں پانی پینے سے بھی چائے کی طلب کو پورا کیا جاسکتا ہے، اس میں شامل وٹامن سی نہ صرف جلد بلکہ قوت مدافعت کے لیے بھی صحت بخش ہے۔

Facebook Comments