جمعہ 19 اپریل 2024

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

کراچی (دھرتی نیوز) ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے،انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں، پیپلزپارٹی کا ملکی مفادات کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نجی ٹی کی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی عزت اور احترام سب سے بڑھ کر ہے، انٹرنیشنل ٹیموں کولانےمیں وفاق کواپنی خدمات دینےکیلئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بات ہو تو سیاست ایک طرف رکھتے ہیں، بلاول بھٹوبھی کہتےہیں ملک کے مفادکیلئے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں‘۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مارچ سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں، ہم نے اس حوالے سے اپنی تیاری شروع کردی ہے‘۔

وفاقی حکومت کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ‘کراچی کے لیے اعلان کردہ 1100 ارب روپے صرف باتوں کی حد تک ہیں، صرف اعلانات نہیں ان پر عمل بھی ہوناچاہیے‘۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کو دعا بھٹو سے شادی اور بیٹے کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں شادی کی بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ‘1100 ارب روپے مالیت کے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا تھا،جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کا تعاون شامل ہونے کا کہا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلی مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسمعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس ترقیاتی پیکیج کی مدد سے کراچی کے مرکزی مسائل جیسے پانی، نالے، سیوریج کا نظام، ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ کا حل ڈھونڈا جائے گا اور اس پر عمل در آمد کرانے کے لیے ‘پروونشل کوآرڈینشن امپلیمینٹشن کمیٹی (پی سی آئی سی) کے قیام کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ 2019ئ میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں 162 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جبکہ ستمبر کے آغاز میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی بتایا کہ صوبائی حکومت کراچی کے لیے 800 ارب روپے کا پیکج پیش کرے گی۔

Facebook Comments