جمعرات 25 اپریل 2024

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے زرطیف بادشاہ کی ملاقات ، ایم ٹی بی سی نے سیاحتی حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان سے ڈائریکٹر میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی) زرطیف بادشاہ کی جموں وکشمیر ہاوس میں ملاقات ،ایم ٹی بی سی کا بحریہ فاونڈیشن کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر کے غیر فعال سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ، ایم ٹی بی سی کا حکومت سے غیر فعال ٹورسٹ ہاوس/سپاٹس اور املاک لیز پر لیکر فعال بنانے کا فیصلہ جبکہ راولاکوٹ اور مظفرآباد ائرپورٹ فنگشنل کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دھواں دار خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم ٹی بی سی کی جانب سے زرطیف بادشاہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ڈکلیئر کیے گئے خصوصی ہفتوں میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام ہفتوں کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ملاقات میں ایم ٹی بی سے کے جاری منصوبہ جات اور مستقبل کی پیش بندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی سیاحت ، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہی ہے، ایم ٹی بی سی وسیع پیمانے پر لوگوں کو روزگار بھی فراہم کررہی ہے جبکہ آئندہ کچھ عرصہ میں ایک ہزار نئی نوکریاں دینے جارہے ہیں۔

Facebook Comments