جمعہ 19 اپریل 2024

جرمنی میں عام انتخابات آج ہوں گے

جرمنی میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور کرسچن ڈیموکریٹ یونین کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 6 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ صبح 11 بجے شروع ہو کر رات 9 بجے ختم ہوگی۔

سروے رپورٹس کے مطابق اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے، جرمنی کا اگلا چانسلر کون ہوگا، صورتحال واضح نہیں ہے۔

علاوہ ازیں جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے 16 سال بعد دوبارہ انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments