منگل 16 اپریل 2024

رنگ استعمال کئے بغیر سفید بالوں سے نجات حاصل کرنے کا آسان ترین اور آزمودہ قدرتی نسخہ

سفید ہوتے بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے آج کل بازار میں طرح طرح کی چیزیں دستیاب ہیں لیکن ان میں خطرناک کیمیکلز کی وجہ سے یہ نہ صرف آپ کے بالوں بلکہ آپ کی نظر کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ بالوں کی خوبصورت سیاہ رنگت کے لئے وہ قدرتی اشیاءاستعمال کریں جو نہ صرف تمام مصنوعی اشیاءسے

زیادہ طاقتور ہیں بلکہ مکمل طور پر محفوظ بھی ہیں۔ یہ قدرتی اشیاءدرج ذیل ہیں، جو سستی بھی ہیں اور بآسانی دستیاب بھی ہیں-1 آملہ:بالوں کو سیاہ کرنے والیاکثر مصنوعات میں آملے کے استعمال کا دعوٰی کیا جاتا ہے، تو کیوں نہ آپ اصلی آملہ ہی استعمال کرلیں۔ اس میں وٹامن سی اور میلانین بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، جو بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرتا

ہے۔ اس کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کچھ آملہ پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں ملا لیں اور اس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں، حتیٰ کہ تیل ابلنے لگے۔ اب اسے چولہے سے اتارلیں اور اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسے اپنے بالوں پر 30 سے 40 منٹ تک لگا کر رکھیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس عمل کو حسب ضرورت جاری رکھ سکتے ہیں۔

Facebook Comments