جمعرات 28 مارچ 2024

پاکستانی مرد چترالی خواتین سے شادی کوکیوں ترجیح دیتے ہیں ؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

90کی دہائی میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مردحضرات کےچترالی خواتین کیساتھ شادی کےرجحان میں اضافہ دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ سے چترال میں شادی کیلئے کسی قسم کی کوئی جانچ پڑتال وغیرہ نہ تھی۔ یعنی کوئی بھی مرد خود کو اعلیٰ سرکاری افسریا مالدار ظاہر کر کے چترالی خواتین کیساتھ شادی کر سکتا تھا۔

اس دوران کئی ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے اور پھر چترال میں غیر مقامی افراد کیساتھ چترالی خواتین کی شادی پر شرائط عائد کر دی گئیں۔ چترال میں زیادہ تر آبادی کم تعلیم یافتہ اور غریب تھی ، وہاں کے رسم و رواج کے مطابق لڑکی کے والدین رشتہ طلب کرنے والے لڑکے سے رقم کا بھی مطالبہ کرتے تھے جس کے بعد اس کا نکاح لڑکے کے ساتھ

کر دیا جاتا تھا۔ لڑکی کے عوض رقم ادا کرنے پر کئی مرد حضرات اسے اپنی جاگیر تصور کرتے ہوئے اس کے ساتھ بھیڑ ، بکریوں جیسا سلوک کرتے جبکہ چترالی خواتین کیساتھ ان مرد حضرات کی طرف سے بدسلوکی اور تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ

جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ایسا بھی کیا گیا کہ رقم کے عوض نکاح کر کے چترالی خواتین کو جو کہ اپنے حسن و جمال کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ملک کے دیگر علاقوں میں لا کر جنسی کاروبار سے منسلک کر دیا گیا۔ جبکہ کئی مرد حضرات نے شادی کےکچھ عرصہ بعد ان خواتین کو طلاق دیدی جن سے ان کی زندگیاں بھی خراب ہوئیں۔ ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے چترال کی ضلع کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کے بعد ایک چترالی خواتین کی غیر مقامی مردوں کیساتھ شادی کے حوالے سے قانون بنا دیا گیا کہ غیر مقامی افراد چترالی خواتین سے شادی کیلئے اپنے علاقے کے تھانے سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کیساتھ اپنے متعلق معلومات بھی درج کروا کر لائیں جن کو دیکھتے ہوئے ان کی چترالی خواتین کیساتھ شادی کی جائے گی۔ جس کے بعد جرائم پیشہ اور بری نیت کے حامل افراد کے چترالی خواتین کے ساتھ شادی کے رجحان میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی۔

Facebook Comments