جمعرات 25 اپریل 2024

مرد حضرات کی خوبصورتی کیلئے 6 ضروری ٹپس

دور حاضر میں بڑھتی ہوئی آلودگی ہماری جلد کو بری طرح متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے اکثر منہ پر دانے نکل آتے ہیں اور ہماری رنگت بھی متاثر ہوتی ہے۔خواتین کی ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے ان کا شریک حیات کامیاب ہونے کے ساتھ خوبصورت بھی ہو،لیکن اکثر سورج کی روشنی اور آلودگی مردوں کی خوبصورتی میںکمی لے آتی ہے۔خواتین کے لئے تو سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر بہت سی بیوٹی ٹپس موجود ہوتی ہیں،

لیکن مردوں کے لئے بہت کم ہی بیوٹی ٹپس پڑھنےیا دیکھنے کو ملتی ہیں۔ جبکہ خواتین سے زیادہ مردوں کو ان کی ضرورت ہوتی ہے،کیونکہ وہ خواتین کے مقابلے زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں، دھوپ اور آلودگی کا سامنا کرتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایسی بیوٹی ٹپس کا بتائیں

گے جو مردوں کے لئے بہت مفید ثابت ہونگی۔٭ خواتین کی طرح مردوں کے لئے بھی روزانہ کلینزنگ، ٹوننگ اور موسچرائیزنگ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔مردوں کو روزانہ کی بنیاد پر فضائی آلودگی ، سگریٹ کے دھوئیں اور دھوپ کی تپش کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو جلد کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔کلینزنگ جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کر کے اسے صاف کرتی ہے،جبکہ موسچرائیزر کا استعمال جلد کے پھٹنے ،خشک ہونے اور رنگت کے متاثر ہونے سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

٭ مردوں کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ باہر نکلنے سے پہلے ہاتھوں اور منہ پر سن اسکرین کا استعمال کریں،یہ جلد کو سورج کی روشنی سے متاثر ہونے سے بچاتی ہے۔سن اسکرین کودھوپ میں نکلنے سے 15 منٹ پہلے لگا لینا چاہیےتاکہ وہ آپ کی جلد میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔٭ اسکرب مردہ خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے جلدی انفیکشن سے بچاتا ہے۔اگر اسکرب استعمال نہ کیا جائے تو میل کی تہہ جلد کے مساموں میں جذب ہو کر دانے نکلنے کا سبب بنتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار اسکرب کا استعمال ضرور کرنا چاہیے، یہ آپ کی مرجھائی ہوئی جلد کو ٹھیک کرنے اور جلد کو ہموار کرنے کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے۔٭ پانی کے کم استعمال اور مسلسل کام کی وجہ سے آنکھوں کےگرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں، یہ مسئلہ بھی عموماً خواتین کے مقابلے مردوں میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے صبح اور رات کو سونے سے پہلے Eye کریم کا استعمال کرنا چاہئے۔

آج کل سپر مارکٹس میں مردوں کے لئے بہت سی

Eye کریم آسانی سے مل جاتی ہیں۔٭چہرے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے،اسی لئے لپ بام استعمال ضرور کرنا چاہیے۔اس کا استعمال آپ کے ہونٹوں کوخشک ہونے اور پھٹنے سے بچاتا ہے۔ بڑھتی ہوئی عمر ہمارےچہرے کی جلد کےساتھ ہونٹوں کو بھی متاثر کرتی ہے،اگر آپ نے کبھی غور سے دیکھا ہو تو عمرگزرنے کے ساتھ ہمارے ہونٹوں پر بھی لکیریں آجاتی ہیں۔ سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد لِپ بام کا استعمال ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھتا ہے۔٭ بہت سے مردوں کو داڑھی رکھنا پسند ہوتا ہے ، سمجھا جاتا ہے کہ داڑھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔لیکن اگر آپ داڑھی رکھ رہے ہوں تو اس کی صفائی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔داڑھی رکھنے والے حضرات کو چاہیے کہ وہ اسے دھونے کیلئے شیمپو یا فیس واش استعمال کریں، اور دھونے کےبعد اس پر ہلکا ساخوشبو والا تیل لگا لیں۔ اس سے داڑھی صاف اور نرم و ملائم رہے گی۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11