جمعرات 25 اپریل 2024

ہاتھوں کے خطرناک اشارے سمجھیے اور زندگی کی فکر کیجیے

بہترین معالج چند علامات سے ہی اصل بیماری کا اندازہ لگا لیتا ہے اور پھر اس اندازے کی بنیاد پر علاج کی شروعات یا پھر پہلے ٹیسٹ کروا کر بیماری کی تصدیق کرتا ہے- ہمارے جسم کے مختلف حصوں سے ظاہر ہونے والی علامات کئی بیماریوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں- تاہم ہم یہاں ان بیماریوں کا ذکر کریں گے

جن کی جانب آپ کے ہاتھ اشارہ کرتے ہیں- اگر آپ کے ہاتھوں سے بھی مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی علامت واضح ہورہی ہے تو آپ کو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ بروقت علاج شروع کیا جاسکے- Shaky hands reveal: Parkinson’s disease عام طور پر ہاتھوں کا کانپنا اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ آپ کو ایسی اشیاﺀ کا استعمال کم کرنا

چاہیے جن میں کیفین پائی جاتی ہو جیسے کہ کافی- اس کے علاوہ سانس کی دوا کے مضر اثرات کی صورت میں بھی بعض اوقات ہاتھ کانپنے لگتے ہیں- لیکن اگر ایک ہاتھ کانپتا ہے تو یہ پارکنسن کی بیماری لاحق ہونے کا سب سے پہلا اشارہ ہے- آپ کو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور اسے اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے- Nail color reveals: Kidney disease بھارتی محققین نے 100 سے زائد گردوں کے مریضوں پر ایک تحقیق کی- محققین نے 36 فیصد مریضوں کے ناخنوں کو دو رنگوں میں تقسیم پایا- ان مریضوں کے ناخنوں کی سطح کا رنگ سفید تھا جبکہ

اوپر والا حصہ بھورے رنگ کا حامل تھا- محققین کے مطابق ممکنہ طور پر ناخنوں کی یہ حالت خون کی کمی اور گردوں کی بیماری کے باعث تھی- Grip strength reveals: Heart health Lancet کی تحقیق کے مطابق ہاتھوں کی کمزور گرفت ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بننے کے بہت زیادہ خطرات کی جانب اشارہ کرتی ہے اور اس سے بچنا بھی مشکل ہوتا ہے- یہ تحقیق 17 ممالک کے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار بالغ افراد پر کی گئی تھی- محققین کے مطابق ہاتھوں کی گرفت کی طاقت تمام پٹھوں کی طاقت اور صحت کے بارے میں نشاندہی کرتی ہے- Sweaty palms reveal: Hyperhidrosis ہاتھوں میں چپچپا پن اور بہت زیادہ پسینہ آنا تھائیرائیڈ کی خرابی کی جانب بھی اشارہ ہوسکتا ہے- اس میں پسینہ پیدا کرنے والے غدود غیر ضروری طور پر اضافی فعال ہوجاتے ہیں- زیادہ تر افراد کو جسم کے ایک یا دو حصوں میں پسینے آتے ہیں جیسے کہ ہاتھوں٬ بغلوں یا پھر پاؤں پر-

اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیجیے تاکہ اضافی پسینے کی پیداوار کو روکا بھی جاسکے اور اس کی اصل وجہ بھی معلوم کی جاسکے

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11