جمعرات 18 اپریل 2024

پاکستان انڈیا سے فائنل میں ٹکرائے گا اور ہم انھیں انکی اوقات ہربھجن سنگھ جذبات میں کچھ زیادہ بول گے

ورلڈ کپ کے میچز کے دوران اگر کوئی شخص ہر ایک کو نظروں میں کھٹک رہا ہے تو وہ ہر بھجن سنگھ ہیں کیونکہ اپنی ٹیم کی کمزوریوں پر نظر ڈالنے کے بجائے یہ صاحب پاکستان ٹیم کو سبق سکھانے کی باتیں کرتے تھے،

باپ باپ ہوتا ہے اور بیٹا بیٹا یہ سب باتیں کرنے والے آج چھوٹا سا منہ لے کر رہ گئے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لے کر آئی ہے جس میں سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی ایک گیدڑ بھپکی کے بارے میں بتائیں گے۔

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے بھارتی چینل پر ڈی بیٹ جاری تھی اور بھارتی ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورتحال پر ہی چرچہ کیا جا رہا تھا، تب ہی ہر بھجن سنگھ نے ایک اور چول مار دی۔ ہر بھجن سنگھ کا پروگرام میں کہنا تھا

کہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ بھارت سیمی فائنل میں کیسے کوالیفائی کر سکتا ہے۔ ہربھجن سنگھ شاید شاید بھول گئے کہ بھارت تین میچز ہار چکی تھی، جس کی بنا پر سیمی فائنل میں نہیں جا سکی، اس کے باوجود بھی ہر بھجن سنگھ سیمی فائنل میں جانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، ان کی اس بات پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ مجنوں ہیر کے نہ ملنے پر گلی گلی کوچے کوچے یہی کہتا پھرتا ہے لیلا میری ہے لیلا میری ہے مگر حقیقت میں لیلا کسی اور کی ہوگئی۔

خیر اسی پروگرام میں ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں پاکستان اور بھارت کا ایک اور میچ ہو، چاہے سیمی فائنل میں ہو یا پھر فائنل میں، لیکن میچ ضرور ہوگا۔ اور اس میچ میں بھارت پاکستان کو دھول چٹائے گا۔

یہ کرکٹ ہے اگر پاکستان 10 میچز میں 2 بار بھارت کو ہرائے گا اور 8 بار شکست بھی کھائے گا۔ ہربھجن نے ایک اور دعویٰ بھی کر دیا کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی دس میچز کی سیریز کراؤ تو پاکستان 8 میچز ہارے گا۔

جبکہ ٹوئیٹر پر جب کوئی ہر بھجن کو ان کے پرانے کلپس دکھا دیتا ہے تو ہربھجن کو برا لگ جاتا ہے، کہتے ہیں کہ ٹوئیٹر پر کچھ لوگ بھونکتے ہیں انہیں بھونکنے دو۔ اگر پاکستان فائنل میں ملے گا تو بھارت بتائے گا کہ وہ کیا کر سکتا ہے۔ دس سیریز کی بات کرنے والے شاید بھول گئے کہ آج ہی نئی دلی کا ٹکٹ ٹیم انڈیا کو ملا ہے۔ اور ہربھجن سنگھ کی خوش فہمی تو ملا حظہ کیجیے جو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان اگر سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرایا تو۔ بہر حال زخم ابھی تازہ ہے اسی لیے ہماری ویب ڈاٹ کام ہر بھجن سنگھ کو برنال لگانے کا مشورہ دے سکتی ہے کیونکہ ٹرافی تو اب مل نہیں سکتی۔

Facebook Comments