منگل 23 اپریل 2024

ماں نے سودا لینے بھیجا بیٹا 2 بہنوں کو ایک ساتھ بیاہ لایا لیکن پھر اس کے وہ ہو گیا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

دنیا میں شادی کرنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے جبکہ کئی لوگوں کی زیادہ شادیاں کرنے کی بھی خواہش ہوتی ہے اکثر اوقات تو پہلی بیوی دوسری شادی کی اجازت دے دیتی ہے تاہم بعض اوقات پہلی بیوی ایسا نہیں کرنے دیتی۔ دو بہنوں کی ایک ہی آدمی کے ساتھ شادی کی تقریب، دولہا نے دونوں کو مالا پہنا دی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے ایک گاوٴں میں دو خواتین نے ایک ہی آدمی کے ساتھ شادی کر لی۔

دونوں لڑکیا ں رشتے میں کزنز ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دلیپ کی شادی 9 سال قبل ونیتا نامی لڑکی سے ہوئی جن کے تین بچے ہیں ، ونیتا نے اپنے شوہر کو کرن کے ساتھ شادی پر رضامند کیا، بیوی نے موقف اختیار کیا کہ بیماری کے باعث میں اپنے بچوں کا خیال رکھنے سے قاصر ہوں۔ اس سے قبل ویتنا کا شوہر بھی رچنا کے ساتھ اظہار محبت کرچکا تھا۔ اہل خانہ کی رضامندی کے بعد ایک شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں بہنوں نے ایک ساتھ دلیپ سے شادی کر لی۔ دلیب نے رچنا اور ونیتا کو ایک ساتھ شادی کی مالا پہنچائی۔ شوہر دلیپ نے موقف اختیار کیا کہ اپنی بیوی کی رضا مندی کے ساتھ رچنا سے شادی کی، میں نے ونیتا سے شادی نو سال قبل کی، ہمارے تین بچے ہیں ، ونیتا کی بیماری کے باعث بچوں کا خیال رکھنا مشکل ہو گیا تھا، مگر یہ بات بھی قابل غور رہے کہ رچنا مجھے پسند تھی۔

واضح رہے اس سے قبل بھارتی ریاست بھٹنڈا کے گاوٴں مادی میں شوہر نے بیوی کو21 لاکھ روپے خرچ کرکے پڑھائی کے لئے نیوزی لینڈ بھیجا ، بیوی نے پہنچتے ہی شوہر کا نمبر بلا ک دیا۔ شوہر کی جانب سے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون ناہینوالہ کی رہائشی ہے۔ داوندرکور کے ساتھ 9 اکتوبر 2017میں شادی ہوئی۔میرا بھائی پہلے سے نیوزی لینڈ میں موجود تھا ۔ فروری 2019 میں بیوی کو بھی پڑھائی کے لئے بھیج دیا ۔تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر بیوی نے میرا نمبر بلاک کر دیا ۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی عمر کے 45سالوں سے زیادہ شادیاں رچا رکھی تھیں۔ 45 سالہ ابوبکر گزشتہ 25 سالہ سے جعلی دستاویزات کے اوپر 60 شادیاں کرچکا ہے۔ بنگلہ دیش کے ضلع جمال پور سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ابو بکر نے پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ 60 خواتین کے ساتھ شادیاں کرچکا ہے۔

ملزم نے کسی بھی شادی کیلئے کبھی بھی اپنی اصل دستاویزات کا استعمال نہیں کیا بلکہ وہ جعلی کاغذات کا سہارا لے کر خود کو غیر شادی شدہ یا رنڈوا ظاہر کرکے شادیاں کرتا تھا۔ ابوبکر کو اس کی 60 ویں بیوی روزی خانم کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، اس نے اپنی 60 ویں شادی کیلئے اپنا نام شاہین عالم ولد اکرم ظاہر کیا ۔ شادی کے بعد ملزم نے اپنی 60 ویں بیوی کے والد سے 2 لاکھ ٹکہ جہیز کا مطالبہ کیا ، غربت کے باعث لاچار سسر اتنی رقم تو نہ دے سکا البتہ اس نے 80 ہزار ٹکہ اپنے داماد کے حوالے کیا ۔ جہیز کی رقم ملتے ہی ابو بکر رفو چکر ہوگیا ۔ پولیس نے 60 ویں بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ابوبکر اپنی تین بیویوں کے ساتھ اسلام پور اوپا ضلع میں رہائش پذیر ہے اور اس کے 7 بچے ہیں، وہ باقی خواتین کے ساتھ صرف پیسوں کیلئے شادی کرتا تھا اور رقم ہاتھ آتے ہی رفو چکر ہوجاتا تھا۔

Facebook Comments