ھفتہ 20 اپریل 2024

ویڈیو: جی جا جی نے کمال کی بیٹنگ کی، سہواگ بھی شعیب ملک کے معترف

اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک کی دھواں دھار بیٹنگ پر سسرالی معترف ، سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے شعیب ملک کی بیٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا ۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کمال کے شاٹ کھیلے ، جیتنا ان کا تجربہ ہے یہ تو طے تھا کہ وہ 20 گیندوں پر 40 رنز بناسکتے ہیں۔

وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ شعیب ملک اس سے پہلے سرحد پار کرکے ہی تو آئے تھے ہماری بہن کو لینے اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف بھی یہی کیا ہمارے جی جا جی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے کمال کی بیٹنگ کی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی شاندار پرفارمنس پر اہلیہ ثانیہ مرزا کی حوصلہ افزائی کے سوشل میڈیا پربھی چرچے ہوئے ۔

ایک صارف نے ثانیہ کو شعیب کے لیے خوش قسمت قرار دیا اورلکھا کہ ثانیہ جب بھی اسٹیڈیم آتی ہیں شعیب بہترین پرفارم کرتے ہیں۔


ایک اور صارف نے شعیب اور ثانیہ کی اسٹیڈیم میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس شاندار کارکردگی کے بعد شعیب پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بھی بن گئے تھے۔

Facebook Comments