جمعہ 26 اپریل 2024

کترینہ کیف نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کردی

ممبئی(دھرتی نیوز) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شکر اور صبر کا پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔9 دسمبر کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کی ہیں۔

کترینہ نے اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈکیں۔ تصاویر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے چہروں پر ابٹن لگاہوا ہے اور دونوں انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔تصاویر میں کترینہ کیف کے گھروالوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ کترینہ نے تصاویر کے ساتھ ’’شکر، صبر اور خوشی‘‘ کا پیغام لکھا۔اس پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ کترینہ کیف اپنی شادی سے بے انتہا خوش اور اوپر والے کی شکر گزار ہیں۔

Facebook Comments