سندھ اسمبلی یا اکھاڑا؟؟ اراکین کےدرمیان مکے اور گھونسوں کا تبادلہ
کراچی (دھرتی نیوز) سندھ اسمبلی ایک بار پھر اکھاڑے کا منظر پیش کرنے، بلدیاتی بل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے سے جھگڑتے رہے۔جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ اراکین ایک دوسرے کے گریبان تک پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹیز کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی کی جانب سے بلدیاتی بل پیش کیا گیا جس کی وجہ سے سندھ اسمبلی اکھاڑ ا بن گئی، حکومت اور اپوزیشن اراکین سپیکر کی سیٹ کے سامنے اکٹھے ہوگئے ۔اس دوران ایک دوسرے پر جملے کسے گئے جس کے بعد اراکین کی جانب سے مکے اور گھونسوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا ۔
سندھ اسمبلی اکھاڑا بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی گتھم گتھا، چپلیں اور گھوسے چل گئے pic.twitter.com/WHsGjkBeAP
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 11, 2021
متعلقہ خبریں
Facebook Comments