مبینہ پولیس مقابلے میں دو اشتہاری ملزم ہلاک
پشاور ( دھرتی نیوز ) پشاور کے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو افغان اشتہاری ملزمان ہلاک ہو گئے
سی سی پی او کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود میں ناصر باغ میں پولیس مقابلہ ہوا ،ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی کاروائی سے دو مبینہ اشتہاری ہلاک ہو گئے ۔
ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ریموٹ اور بیٹری سیل برآمد کئے گئے ہیں ۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب ٹانک کے نواحی گاؤں گرہ شادہ میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
Facebook Comments