جمعہ 13 دسمبر 2024

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کے متعلق بڑا دعویٰ

لاہور( دھرتی نیوز ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کو عروج پر لے کر جائیں گے اور پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی سب سے اعلی لیگ بنائیں گے ۔

پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز رز کا رابطہ بہت ضروری ہے،پاکستان کی کرکٹ کے روشن مستقبل کا تعلق لیڈر شپ سے ہے، پی ایس ایل کےاسپانسرزکاتعاون اہم ہے ان کا شکریہ اداکرتاہوں، پی ایس ایل کو ہر سال وسیع سے وسیع تر بنانا چاہتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ آرگنائزیشن اورکمرشل بنیادپرکرکٹ کوآگےلےکرجائیں گے، پی ایس ایل تب اوپرجائےگاجب پیسہ اورمربوط نظام ہوگا،پی ایس ایل کےماحول سےپاکستان کی کرکٹ کوبہت فائدہ ہوتاہے، تمام سٹیک ہولڈرز ہمارے لیے اہم ہیں۔

Facebook Comments